Header Ads

جمعہ المبارک

‏تمہارے سب سے بہتر دنوں میں سے جمعہ کا دن ہے

حضرت اوس بن اوسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
تمہارے سب سے بہتر دنوں میں سے جمعہ کا دن ہے،

اسی دن آدم پیدا کئے گئے، اسی دن ان کی روح قبض کی گئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا اسی دن ( ہولناک) چیخ ہوگی اس لیے تم لوگ اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، 
کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔

حضرت اوس بن اوسؓ کہتے ہیں: لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش کیا جائے گا جب کہ آپ (مر کر) بوسیدہ ہوچکے ہوں گے۔

آپﷺ  نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے زمین پر پیغمبروں کے بدن کو حرام کردیا ہے ۔

سنن ابوداؤد :،1531, 1047 
  
حضرت عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریمﷺ  پر صلاۃ (درود) نہیں بھیج لیتے۔

 جامع ترمذی : 486

صل اللہ علیہ والہ وسلم

(منقول)

No comments:

Powered by Blogger.