دل بیمار کو کیا خوب شفا دیتی ہیے
دلِ بیمار کو کیا خوب شفا
دیتی ہے
اک نظر آپﷺ کی ہر غم کو
بھلا دیتی ہے
لب پہ جب آئے کوئی نعت
مرے آقا ﷺکی
پھول خوشیوں کے مرے من
میں کھلا دیتی ہے
اُنﷺ کے قدموں کے میں در
جات بیاں کیسے کروں
جنﷺ کی آہٹ مجھے جنت کا
پتہ دیتی ہے
انﷺ کےنعلین کی شاں کیسے
بیاں ہو واعظ!
فرش کو جن کی لگن عرش بنا
دیتی ہے
یاد کربل کی وہ
دلدوز کہ جب بھی آئے
میری آنکھوں سے یمِ اشک بہا دیتی ہے
جنﷺ کے صدقے میں بنائے
گئے ہیں دو عالم
اک وہی ذاتﷺ ہے جو رب سے
ملا دیتی ہے
جب بھی سرکار بلاتے ہیں
مجھے قدموں میں
میری ہر ایک خطا مجھ کو
رلا دیتی ہے
میں اگر چپ بھی رہوں،
روضے کی پرکیف فضا
میری خاموشی کو آواز بنا
دیتی ہے
یاد سرکارﷺکی دیکھی یہ
کرامت ہم نے
دل سے اغیار کا ہرنقش مٹا
دیتی ہے
اک حیاتِ ابدی اُس کو ملے
ہے اختر
درِ آقاﷺ پر اجل جس کو
صدا دیتی ہے
محمد اختر رحمانی
No comments: